25 جون 2012 - 19:30

اسپين نے اپنے بيمار بينکنگ سسٹم کو بچانے کے لئے يوروزون کے بقيہ سولہ ممالک سے باضابطہ طور پر سو ارب يورو کي امداد مانگي ہےـ

ابنا: اسپين کے وزير خزانہ لوئيس ڈي گينڈوس نے دو عالمي آڈيٹنگ اداروں کے اس اعلان کے بعد کہ اسپين کے بينکوں کو اقتصادي جمود سے نجات دلانے کے لئے باسٹھ ارب يورو سے زيادہ کي امداد کي ضرورت ہے، يہ اقتصادي مدد مانگي ہےـ ہسپانوي وزير خزانہ نے کہا کہ يورو گروپ کے سربراہ جان کلوڈ يانکر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس اقتصادي مدد کو مناسب سمجھتا ہےـ انہوں نے کہا کہ ميڈرڈ حکومت يہ امداد حاصل کرنے کے لئے تمام ضروري اقدامات کرنے اور شرائط پر عملدرآمد کے لئے تيار ہےـ اسپين کےوزير خزانہ نے کہا کہ آئندہ نو جولائي تک امداد کي فراہمي کے سلسلے ميں اسپين اپنے يورپي اتحاديوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرے گاـيورو گروپ ميں يورو زون کے سترہ ممالک کے وزرائے خزانہ شامل ہيں جس کے آئندہ نو جولائي کو ہونے والے اجلاس ميں اسپين کو امداد کي فراہمي کے موضوع کا جائزہ لئے جانے کا امکان ہےـ اسپين اور اٹلي سميت يورو زون کے کچھ ممالک شديد مالي بحران سے دوچار ہيں-......./169